جامعہ کے بارے ميں مشاہیر کے تأثرات

حضرت مولانا الحاج سلمان حسینی ندوی مد ظلہ العالی

عميد كلية الدعوة والإعلام بدار العلوم لندوة العلماء ص ب 93 لكناؤ

تصدیق کی جاتی ہے کہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات الاسلامیۃ مقام وپوسٹ کیتھولیا ضلع سنت کبیر نگر ﴿یوپی﴾ ایک دینی

ادارہ ہے جس میں درجاتِ ابتدائی سے لیکر عا لمیت تک تعلیم ہوتی ہے، بچیوں کو سلائی کڑھائی اور امور خانہ داری بھی

سکھائی جاتی ہے۔ جامعہ کے مهتمم مفتی کتاب اللہ قاسمی ہیں۔ جامعہ كو تعلیمی اور تعمیری کاموں کے لیے زر کثیر درکار ہے

لہذا اہلِ خیر حضرات سے اپیل ہے کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ثوابِ دارین کے مستحق ہوں۔

واللہ لا یضیع أجر المحسنین

والسلام علیکم

سلمان حسینی ندوی

كلية الدعوة والإعلام بدار العلوم لندوة العلماء ص ب 93 لكناؤ

29/ 8/2013

موبائل نمبر: 09450265065

حضرت مولانا کفیل احمد ندوی صاحب دامت برکاتہم

دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ یوپی الھند

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات الاسلامیہ مقام وپوسٹ کیتھولیا ضلع سنت کبیر نگر ایک دینی تربیتی ادارہ ہے جو کہ اسی سال

شروع ہوا ہے جس کا مقصد خواتین کو قرآن وحدیث کی روشنی میں اسلامی علوم وفنون اور عربی زبان وادب کی اعلی

ومعیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے آراستہ کرنا ہے۔

اس دارہ کے بانی کتاب اللہ قاسمی صاحب ہیں جنھوں کے اخلاص وللہیت کے ساتھ جامعہ کو شروع کیا ہے، اللہ تعالی ان کی

محنت کو ثمر آور کرے، یہ نو خیز جامعہ اہل ِخیر حضرات کے تعاون ومدد کا بے حد مستحق ہے۔ اہلِ خیر حضرات سے بھر پور

تعاون کی اپیل کی جاتی ہے، اس کارِ خیر میں شرکت کا اللہ تعالی اجرِ عظیم عنایت فرمائے گا۔

إن الله لا یضیع أجر المحسنین

کفیل احمد ندوی

رئیس مدرسه تعلیم القرآن سمریاواں بازار سنت کبیر نگر یوپی

28/8/2013

موبائل نمبر: 8953394767

حضرت مولانا الحاج ظہیر انوار صاحب قاسمی

مهتمم دارالعلوم الإسلاميه بستي یوپی الھند

تصدیق کی جاتی ہے کہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات مقام وپوسٹ کیتھولیا ضلع سنت کبیر نگر ایک نوخیز دینی وتعلیمی ادارہ

ہے، جہاں پر درجاتِ ابتدائی سے لیکر درجاتِ عا لمیت تک کی تعلیم کا نظم کیا گیا ہے، بچیوں کو سلائی کڑھائی اور امور خانہ

داری کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس مدرسہ کے مہتمم وذمہ دار محترم مولانا مفتی کتاب اللہ صاحب قاسمی ہیں۔ جو اخلاص

اور لگن سے مدرسہ کو ترقی دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اللہ تعالی ان کی کوششیوں کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔

حضراتِ اہلِ ثروت سے میری خصوصی درخواست ہے کہ اس ادارہ کا دامے، درمے، قدمے، سخنے تعاون فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

إن الله لا یضیع أجر المحسنین

ظہیر انوار قاسمی

مهتمم دارالعلوم الإسلاميه بستي

22/ 5/ 2014

موبائل نمبر: 09415092204

حضرت مولانا منصور احمد صاحب مظاہری دامت برکاتہم

صدر جمعیة علماء سدھارتھ نگر، وناظم مدرسه بیت العلوم بنکے گاؤں سدھارتھ نگر

تصدیق کی جاتی ہے کہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات الاسلامیہ مقام وپوسٹ کیتھولیا ضلع سنت کبیر نگر﴿یوپی﴾ ایک دینی

ادارہ ہے جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اسلامی علوم وفنون اور عربی زبان وادب کی اعلی ومعیاری تعلیم کے ساتھ

ساتھ عصری علوم کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔

جامعہ کے مہتمم مفتی کتاب اللہ صاحب قاسمی ہیں۔ جامعہ کے تعلیمی وتعمیری کاموں کے لیے سرمایہ کی ضرورت ہے، نیز

جامعہ کے مہتمم صاحب نے مجھ سے حلفیہ بیان کیا ہے کہ یہاں کے مدرسین وملازمین کمیشن پر چندہ نہ کرتے ہیں نہ کراتے

ہیں، اور نہ ہی اس کے دستور العمل میں اس طرح کی بات ہے۔

نیز جامعہ جس گاؤں میں واقع ہے اس کے اکناف واطراف میں علمی ودینی پسماندگی بہت زیادہ ہے۔

لہذا جامعہ ہذا اس کا مستحق ہے کہ اہلِ خیر حضرات اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ثوابِ دارین کے مستحق ہوں۔

إن الله لا یضیع أجر المحسنین

منصور احمد مظاہری

صدر جمعیة علماء سدھارتھ نگر

27/ 12/2013

موبائل نمبر: 9839905688





        بعض خاص رابطے

فوٹو گیلری

product

تعاون کا طریقہ

product

مستقبل کے منصوبے

product