جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات ایک دینی ادارہ ہے جس کا مقصد خواتین کو قرآن وحدیث کی روشنی میں اسلامی علوم وفنون، عقائد ومسائل اور عربی زبان وادب کی اعلی ومعیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم سے آراستہ کرنا۔
طالبات کو اسلامی آداب ومعاملات اور اعلی اخلاق وکردار کی تربیت دینا۔
طالبات میں علمی وتحقیقی ذوق کے ساتھ دعوتی جذبہ پیدا کرنے اور موجودہ دور میں علمی وفکری اور دعوتی کاموں کے لیے ان کو تیار کرنا۔
اعلی اسلامی اقدار سے آراستہ معلمات کی ایسی ٹیم تیار جو ایک صالح معاشرہ کی تشکیل میں اپنا بھر پور رول ادا کر سکیں۔
صحابیات کے تربیتی اصولوں کو پیشِ نظر رکھ کر ضروریاتِ دین کی ایسی تعلیم وتربیت دینا جو انھیں فکری، علمی، تہذیبی و تمدنی ارتداد سے بچا سکے۔